پینے کے آداب



بیٹھ کے پینا۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:حضور ﷺنے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فر مایا۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۰۲۵] ہاں!زمزم شریف اور وضو کا پانی کھڑے ہوکر پینا چا ہئے۔اس کے علاوہ اور کسی بھی پانی کو عام حالات میں کھڑے ہو کر پینا خلاف سنت ہے۔[صحیح مسلم ، حدیث:۲۰۲۷،بخاری،حدیث: ۵۶۱۶]
نوٹ: اگر بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے یا بھیڑ بھاڑ بہت زیادہ ہے تو کھڑے ہو کر بھی پی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔[بخاری،کتاب الاشربہ]
برتن میں سانس نہ لینا اور برتن کے باہر تین مرتبہ سانس لینا۔ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے برتن میں سانس لینے سے منع فر مایا۔[صحیح مسلم، حدیث:۲۰۲۸ ،بخاری، حدیث: ۵۶۳۰] حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺپینے میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فر ماتے تھے کہ اس طرح پینے سے خوب سیرابی ہوتی ہے ،پیاس بجھتی ہے اور کھانا ہضم ہوتا ہے۔[صحیح مسلم،حدیث:۲۰۲۸،بخاری،حدیث: ۵۶۳۱]
پینے کی چیز میں پھونک نہ مارنا۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:حضور نبی کریم ﷺنے پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع فر مایا۔ [ترمذی،حدیث:۱۸۸۷۔۱۸۸۸،بخاری،حدیث: ۵۶۲۸]
لوٹا وغیرہ میں منھ لگا کر نہ پینا۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ:رسول اللہ ﷺنے مَشک کے دہانے سے پینے کو منع فر مایا۔[بخاری،حدیث:۵۶۲۹،مسلم،حدیث: ۱۶۰۹]
سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پینا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:رسول اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور ریشم و دیباج کے کپڑے نہ پہنو کیو نکہ یہ کافروں کے لئے دنیا میں ہے اور تمہارے لئے آخرت میں۔ [بخاری، حدیث:۵۶۳۳ ،مسلم، حدیث: ۲۰۶۷] حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:رسول اللہ ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جو شخص چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں غٹا غٹ جہنم کی آگ بھرتا ہے۔[مسلم،حدیث: ۲۰۶۵]
پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اور پینے کے بعد الحمد للہ کہنا۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :نبی کریم ﷺ نے ارشاد فر مایا:ایک سانس میں پانی نہ پیو جیسے اونٹ پیتا ہے بلکہ دو اور تین مرتبہ میں پیو ۔اور جب پیو تو بسم اللہ کہہ لو اور جب برتن سے منھ ہٹاؤتو اللہ کی حمد کرو۔[تر مذی،حدیث: ۱۸۸۵]





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن